28 جنوری 2015 - 07:27
امریکہ کے ذریعہ اسرائیل کو ایران کی وارننگ

ایران نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو شام کی گولان پہاڑیوں میں حزب اللہ کے چھ اہکاروں اور ایک ایرانی کمانڈر کو شہید کرنے کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران نے سفارتی ذرائع کے ذریعے امریکہ تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے قافلے پر اسرائیلی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے۔

خیال رہے کہ 17 جنوری کو ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے گولان پہاڑیوں کے قنیطرہ علاقے میں حزب اللہ کے قافلے پر دو میزائیل فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں حزب کے چھ اہلکار اور ایک ایرانی کمانڈر شہید ہو گئے۔

حالانکہ اسرائیل نے دعوی کیا کہ اسے علاقے میں ایرانی کمانڈر کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

تاہم ایرانی عہدیداروں نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کے مسترد کر دیا۔

منگل کو ہی اس سے قبل اسلامی انقلاب کے قائد اعلی کے عسکری امور میں مشاور میجر جنرل یحی رحم صفوی نے نے اسرائیلی حکام کے بیانات کو سفید جھوٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیلی حکام ایران کی متوقع جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہیں۔

.......

/169